وادی کشمیر میں مختلف سرکاری دفاتر میں گزشتہ تین دنوں سے غیر حاضر رہنے والے 31 ملازمین کے خلاف تادیبی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔حکام نے آج یہاں بتایا کہ اسسٹنٹ ریونیو کمشنر (اے سی
آر) نے ضلع بڈگام کے
مختلف سرکاری دفاتر میں کل اچانک معائنہ کیا اور اس دوران 10 ملازمین ڈیوٹی
سے غیر حاضر پائے گئے۔اے سی آر نے متعلقہ حکام کو ان کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی ہدایت دی ہے۔